Thursday, December 2, 2021

قصة أعجبتنی

قصة أعجبتنی؛
إن رجلا قرأ (الفاتحة) قبل ذبْح (البقرة)، وليقتدي بـ (آل عمران) تزوج خير (النساء)، وبينما هو مع أهله في (المائدة) ضحّى ببعض (الأَنْعَام) مراعيا بعض (الأعراف). وأوكل أمر (الأنفال) إلى الله ورسولِه معلنًا (التوبة) إلى الله أسوة بـ (يونس) و (هود) و (يوسف) – عليهم السلام – ، ومع صوت (الرعد) قرأ قصة (إبراهيم) و (حِجْر) ابنه إسماعيل – عليهما السلام – ، وكانت له خلِيّة (نحْلٍ) اشتراها في ذكرى (الإسراء) والمعراج، ووضعها في (كهف) له، ثم أمر ابنتَه (مريم) وابنَه (طه) أن يقوما عليها؛ ليقتديا بـ (الأنبياء) في العمل والجِد. ولما جاء موسم (الحج) انطلقوا مع (المؤمنين) متجهين إلى حيثُ (النور) يتلألأ وحيثُ كان يوم (الفرقان) – وكم كتب في ذلك (الشعراء) –، وكانوا في حجهم كـ (النمل) نظامًا، فسطّروا أروعَ (قصصِ) الاتحاد؛ لئلا يصيبهم الوهن كحال بيت (العنكبوت)، وجلس إليهم يقص عليهم غلبة (الروم) ناصحا لهم – كـ (لقمان) مع ابنه – أن يسجدوا (سجدة) شكر لله، أن هزم (الأحزاب)، وألا يجحدوا مثل (سبأ) نِعَمَ (فاطرِ) السماوات والأرض. وصلى بهم تاليًا سورة (يسٓ) مستوِين كـ  الصافّاتِ ) من الملائكة، وما (صاد) صَيْدًا؛ إذ لا زال مع (الزُّمرِ) في الحرَم داعيًا (غافر) الذنبِ الذي (فُصِّلت) آياتُ كتابه أن يغفر له وللمؤمنين. ثم بدأت (الشورى) بينهم عن موعد العودة، مع الحذر من تأثُّرهم بـ (زخرفِ) الدنيا الفانية كـ (الدُّخان)؛ خوفًا من يومٍ تأتي فيه الأممُ (جاثيةً)، فمَرُّوا على (الأحقافِ) في حضرموت؛ لذِكْرِ (محمد) – صلى الله عليه وآله وأصحابه – لها ولأَمنِها، وهناك كان (الفتح) في التجارة، مما جعلهم يبنون لهم (حُجُراتٍ)، وأسّسوا محالّا أسموها محالّ (قافْ) للتجارة، فكانت (ذارياتٍ) للخير ذروًا، وكان قبل هذا (الطّور) من أطوار حياته كـ (النّجم)، فصار كـ (القمَر) يشار إليه بالبنان بفضل (الرحمن). ووقعتْ بعدها (واقعة) جعلت حالهم – كما يقال – على (الحديد)، فصبرت زوجته ولم تكن (مجادلة)؛ لعلمها أن الله يعوضهم يوم (الحشر) إليه ، وأن الدنيا (ممتحنَة)، فكانوا كـ (الصّف) يوم (الجمعة) تجاهَ هذا البلاء مجتنبين صفات (المنافقين) ؛ لأن الغُبن الحقيقي غبن يوم (التغابن)، فكاد (الطلاق) يأخذ حُكْمَ (التحريم) بينهم؛ لعمق المودة بينهم، فـ (تبارك) الذي ألّفَ بينهم كما ألّفَ بين يونس والـ (ـنُّون).. وتذكروا كذلك يومَ (الحاقّة) في لقاء الله ذي (المعارج)، فنذروا أنفسهم للدعوة إليه، واقتدَوا بصبر أيوب و (نوحٍ) – عليهما السلام – ، وتأسّوا بجَلَدِ وحلم المصطفى؛ حيث وصلت دعوتُه إلى سائر الإنس و (الجنّ)، بعد أن كان (المزّمّل) و (المدّثّر)، وهكذا سيشهدُ مقامَهُ يوم (القيامة) كلُّ (إنسان)، إذ تفوقُ مكانتُه عند ربه مكانةَ الملائكة (المرسَلات) .. فعَنِ (النّّبإِ) العظيم يختلفون، حتى إذا نزعت (النازعات) أرواحَهم (عبَسَـ) ـت الوجوه ، وفزعت الخلائق لهول (التكوير) و (الانفطار)، فأين يهرب المكذبون من الكافرين و (المطففين) عند (انشِقاق) السَّمَاءِ ذاتِ (البروجِ) وذات (الطّارق) من ربهم (الأعلى) إذ تغشاهم (الغاشية)؟؟ هناك يستبشر المشاؤون في الظلام لصلاة (الفجر) وأهلُ (البلد) نيامٌ حتى طلوع (الشمس)، وينعم أهل قيام (الليل) وصلاةِ (الضّحى)، فهنيئًا لهم (انشراح) صدورِهم! ووالذي أقسمَ بـ (التّين)، وخلق الإنسان من (علق) إن أهل (القَدْر) يومئذٍ من كانوا على (بيّنةٍ) من ربهم، فأطاعوه قبل (زلزلة) الأَرْضِ، وضمّروا (العاديات) في سَبِيلِ الله قَبْلَ أن تحل (القارِعة)، ولم يُلْهِهِم (التكاثُر)، فكانوا في كلِّ (عَصْر) هداةً مهديين، لا يلفتون إلى (الهمزة) اللمزة موكلين الأمر إلى الله – كما فعل عبد المطلب عند اعتداء أصحاب (الفيل) على الكعبة، وكان سيدًا في (قُرَيْش) –، وما منعوا (الماعون) عن أحدٍ؛ رجاءَ أن يرويهم من نهر (الكوثر) يوم يعطش الظالمون و (الكافرون)، وتلك حقيقة (النّصر) الإلهي للنبي المصطفى وأمتِه، في حين يهلك شانؤوه ، ويعقد في جِيدِ مَن آذَتْهُ حبلٌ من (مسَد)، فاللهم تقبل منا وارزقنا (الإخلاص) في القول والعمل يا ربَّ (الفلَقِ) وربَّ (الناس)۔ (صححہ: #ایس_اے_ساگر)

مستورات کا با محرم تبلیغی جماعت میں سفر کرنا

مستورات کا با محرم تبلیغی جماعت میں سفر کرنا
سوال ]۱۳۰۴[: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں: مسلم عورتوں کا بامحرم تبلیغی جماعت میں دور دراز کا سفر کرنا پورے پردے کے ساتھ، جب کہ عورتوں کا قیام وطعام بھی مکمل پردہ والے گھر میں ہوتا ہے، جہاں مردوں کے داخلہ پر پوری پابندی ہوتی ہے کیسا ہے؟ اور محرم مرد قریب کی مسجد میں قیام کرتے ہیں اور مستورات کی تبلیغی جماعت با پردہ عورتوں میں تبلیغ کرتی ہیں، اس کی شریعت میں کیا حیثیت ہے؟
المستفتی: نوشاد احمد جمنا نگر
باسمہ سبحانہ وتعالیٰ
الجواب وباللّٰہ التوفیق: 
جماعت نسواں سے متعلق مرکز نظام الدین کی جانب سے طے کردہ شرائط وضوابط (جس میں شرعی پردہ اور محرم شرعی کے ساتھ سفر کا خاص اہتمام رکھا گیا ہے) کی مکمل رعایت کے ساتھ عورتوں کے لئے تبلیغی سفر میں جانا فی نفسہٖ جائز ہے۔
عن أبي سعید الخدری -رضی اللہ عنہ- قال: قال رسول اللہ صلي الله عليه وسلم: لا یحل لامرأۃ تؤمن باللہ والیوم الآخر أن تسافر سفرا یکون ثلاثۃ أیام فصاعدا، إلا ومعہا أبوہا، أو ابنہا، أو زوجہا، أو أخوہا، أو ذو محرم منہا۔ (مسلم، باب سفر المرأۃ مع محرم إلی حج وغیرہ، النسخۃ الہندیۃ ۱/ ۴۳۴، بیت الأفکار، رقم: ۱۳۴۰)
عن نافع أن ابن عمر کان یردف مولاۃ لہ، یقال لہا: صفیۃ، تسافر معہ إلی مکۃ۔ (أبوداؤد، باب في المرأۃ تحج بغیر محرم، النسخۃ الہندیۃ ۱/ ۲۴۲، دارالسلام، رقم: ۱۷۲۸)
عن أنسؓ أن النبي صلي الله عليه وسلم غزا خیبر … قال: وأصبناہا عنوۃ، وجمع السبي، فجاء ہ دحیۃ، فقال: یا رسول اللہ! اعطني جاریۃ من السبي، فقال: اذہب فخذ جاریۃ، فأخذ صفیۃ بنت حیي -إلی- قال: خذ جاریۃ من السبي غیرہا، قال: (راوي) واعتقہا وتزوجہا … حتی إذا کان بالطریق جہزتہا لہ أم سلیم فأہدتہا لہ من اللیل۔ (مسلم، باب فضیلۃ اعتاقہ أمتہ، ثم تزوجہا، النسخۃ الہندیۃ ۱/ ۴۵۹، بیت الأفکار، رقم: ۱۳۶۵)
عن عائشۃ -رضي اللہ عنہا- قالت: کان النبي صلي الله عليه وسلم إذا أراد أن یخرج أقرع بین نسائہ، فأیتہن یخرج سہمہا خرج بہا النبي صلي الله عليه وسلم فأقرع بیننا فی غزوۃ غزاہا، فخرج فیہا سہمي، فخرجت مع النبي صلي الله عليه وسلم بعد ما أنزل الحجاب۔ (بخاري، باب حمل الرجل امرأتہ فی الغزو دون بعض نسائہ، النسخۃ الہندیۃ ۱/ ۴۰۳، برقم: ۲۷۹۳، ف: ۲۸۷۹، باب غزو النساء وقتالہن مع الرجال، النسخۃ الہندیۃ ۱/ ۴۰۳، رقم: ۲۷۹۴، ف: ۲۸۸۰، باب حمل النساء القرب إلی الناس في الغزوۃ، النسخۃ الہندیۃ ۱/ ۴۰۳، رقم: ۲۷۹۵، ف: ۲۸۸۱)
عن الربیع بنت معوذ -رضی اللہ عنہا- قالت: کنا نغزو مع رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فنسقي القوم ونخدمہم ونرد الجرحی والقتلی إلی المدینۃ۔
(بخاري باب رد النساء الجرحی والقتلی إلی المدینۃ، النسخۃ الہندیۃ ۱/ ۴۰۳، برقم: ۲۷۹۷، ف: ۲۸۸۳)
ولو لحاجۃ غزو الخ، أي بشرط أن تکون متسترۃ وأن تکون مع زوج أو محرم۔ (شامي، کتاب الحظر والإباحۃ، فصل في البیع، کراچی ۶/ ۴۲۳، زکریا دیوبند ۹/ ۶۰۶) 
فقط واللہ سبحانہ وتعالیٰ اعلم
کتبہ: شبیر احمد قاسمی عفا اللہ عنہ
۲۳؍ ربیع الثانی ۱۴۳۲ھ
(الف فتویٰ نمبر: ۳۹/ ۱۰۳۷۸)
الجواب صحیح:
احقر محمد سلمان منصورپوری غفرلہ s_a_sagar# 
https://mastooraat.blogspot.com/2021/12/blog-post_2.html


حضرت آدم علیہ السلام کی اپنے بیٹے کو وصیت

حضرت 
آدم علیہ السلام 
کی اپنے بیٹے کو وصیت؟؟؟

• حضرت آدمؑ کی اپنے بیٹے کو وصیت•
 اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام پر تمام انبیاء مرسلین کی تعداد کے برابر لاٹھیاں نازل فرمائیں۔ پھر وہ اپنے بیٹے شیث کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: میرے بیٹے! میرے بعد تو میرا خلیفہ ہے۔ ان کو تقویٰ اور عروہ و ثقیہ کے ذریعے پکڑ لے۔ جب بھی تو اللہ تعالیٰ کا ذکر کرے تو ساتھ ساتھ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نام بھی لینا۔ میں نے اس وقت عرش کے پائے پر ان کا نام لکھا دیکھا تھا جب میں روح اور مٹی کے درمیان تھا۔ پھر میں نے آسمانوں کا چکر لگایا تو ایسی کوئی جگہ نہ تھی جہاں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نام نہ لکھا ہو۔ میرے رب نے مجھے جنت میں بسایا تو میں نے جنت میں کوئی محل یا کوئی کمرہ نہیں دیکھا جہاں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نام نہ لکھا ہو۔ میں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نام جنت کی حوروں کے گلوں  پر لکھا دیکھا، جنت کے محلات کی اینٹوں پر، طوبیٰ کے درختوں کے پتوں پر، سدرۃ المنتہیٰ کے پتوں پر، نور کے پردوں کے اطراف پر اور فرشتوں کی آنکھوں کے درمیان اسے لکھا دیکھا۔ تو ان کا ذکر کثرت سے کیا کرنا، کیونکہ فرشتے بھی  ہر وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کرتے ہیں۔ کیا یہ روایت مستند ہے؟
•• باسمہ تعالی••
الجواب وبہ التوفیق:
یہ روایت سیوطی رحمۃ اللہ علیہ نے خصائص کبری_ میں اور "ابن عساکرؒ" نے "تاریخ دمشق" میں ذکر کی ھے:
▪ تاریخ ابن عساکر میں:
أخبرنا ابومحمد بن الحسين، نا أبو الحسين المهتدي، أنا ابو احمد عبيد الله بن محمد بن ابي مسلم الفرضي، انا ابو عمر عثمان بن احمد بن السماك،نا إسحاق بن إبراهيم بن سفيان، نا زكريا بن يحي، نا محمد بن زفر الاصبهاني، نا محمد بن خالد العاشمي الدمشقي، نا محمد بن حمير الحمصي، نا صفوان بن عمرو السكسكي، عن شريح بن عمير قال: كذا قال، فقلت: إنما هو شريح بن عبيد قال: كذا هو عندي عن أبي السمير الترمذي عن كعب الأحبار: أن الله تعالى أنزل على آدم عصيا بعدد الأنبياء، والمرسلين، ثم أقبل على ابنه شيث، فقال: أي بني! أنت خليفتي من بعدي، فخذها بعمارة التقوى أ والعروة الوثقى، وكلما ذكرت الله تعالى، فاذكر إلى جنبه اسم محمد، فإني رأيت اسمه مكتوبا على ساق العرش، وأنا بين الروح والطين، ثم إني طفت السموات، فلم أر في السماء موضعا إلا رأيت اسم محمد مكتوبا عليه، وإن ربي أسكنني الجنة، فلم أر في الجنة قصرا ولا غرفة إلا رأيت اسم محمد مكتوبا عليه، ولقد رأيت اسم محمد مكتوبا على نحور الحور العين، وعلى ورق قصب آجام الحنة، وعلى ورق شجرة طوبى، وعلى ورق سدرة المنتهى، وعلى أطراف الحجب، وبين أعين الملائكة، فأكثر ذكره، فإن الملائكة تذكره في كل ساعاتها.
٭ المصدر:  تاريخ دمشق
٭ المؤلف: حافظ ابن عساكرؒ
٭ المجلد: 23
٭ الصفحة: 280
٭ الطبع: دارالفكر، بيروت، لبنان.
⚠  روایت کا حکم:
  یہ روایت مقبول نہیں ھے؛ کیونکہ اسکی سند میں ایک راوی "محمد بن خالد ہاشمی دمشقی" ہیں ان کے متعلق «امام ابوحاتم رازیؒ» نے کہا: کہ وہ جہوٹ بول دیا کرتے تھے۔
محمد بن خالد الدمشقي روي عن وليد بن المسلم، روي عنه محمد بن يعقوب الدمشقي، وإسحاق بن إبراهيم، نا عبد الرحمن قال: سألت أبي عنه، قال: كان يكذب.ملخصاـ
٭ المصدر:  الجرح والتعديل
٭ المؤلف: أبو حاتم رازيؒ
٭ المجلد: 7
٭ الصفحة: 244
٭ الرقم: 1340
٭ الطبع:  دارالكتب العلمية، بيروت، لبنان.
📘 الخصائص الکبریٰ میں:
یہ روایت «امام جلال الدین سیوطی رحمۃ اللہ علیہ» نے بہی "خصائص کبری" میں بلا کسی سند "ابن عساکر" کے حوالے سے کؔعب احبارؒ سے نقل کی ھے :
• نام کتاب: الخصائص الکبریٰ
• نام مؤلف: جلال الدین السیوطیؔ
•جلد: 1
•صفحة: 12
•طبع: دارالكتب العلمية، بيروت، لبنان.
⚠ فائدہ
 اس ضمن میں یہ بات بہی بہت مشہور ھے کہ حضرت آدمؑ نے جب توبہ کی تہی تو حضوراکرمؑ کا وسیلہ لیا تہا اور اسکا ذکر متعدد کتب تفسیر و حدیث میں ھے, لیکن وہ روایات  کمزور ہیں اور بقول امام "شمس الدین ذہبیؒ" وہ موضوع ہے۔
مستدرک حاکم میں:
حدثنا أبو سعيد عمرو بن محمد بن منصور العدل حدثنا أبو الحسن محمد بن إسحاق بن إبراهيم الحنظلي حدثنا أبو الحارث عبد الله بن مسلم الفهري حدثنا إسماعيل بن مسلمة أنبأ عبدالرحمن بن زيد بن أسلم عن أبيه عن جده عن عمر بن الخطاب رضي الله عنه قال قال رسول الله  لما اقترف آدم الخطيئة قال يا رب أسألك بحق محمد لما غفرت لي فقال الله يا آدم وكيف عرفت محمدا ولم أخلقه؟ قال لأنك يا رب لما خلقتني بيدك ونفخت في من روحك رفعت رأسي فرأيت على قوائم العرش مكتوباً لا إله إلا الله محمد رسول الله فعلمت أنك لم تضف إلى اسمك إلا أحب الخلق إليك. قال الله: صدقت يا آدم إنه لأحب الخلق إلي، أدعني بحقه فقد غفرت لك ولولا محمد ما خلقتك».
اس روایت کو حاکمؒ نے صحیح بتایا ھے ؛ لیکن امام ذہبیؒ نے اسکی تعلیق میں اسکو موضوع قرار دیا ھے۔
• المصدر:  مستدرك حاكم
•مؤلف: حاكم نيشاپوريؒ
• جلد: 2
• صفحة: 722
• نمبر: 4287
• طبع:  دارالحرمين للطباعة، قاهرة، مصر.
☪ دلائل النبوة ميں:
امام بيهقيؒ نے بهي "دلائل النبوة" ميں  اس روایت کو ذکر کیا ھے اور اسکی سند کو ضعیف کہا ھے:
٪ نام کتاب: دلائل النبوة
٪نام مؤلف: ابوبكر البيهقيؒ
٪جلد : 5
٪صفحة: 488
٪طبع: دار الكتب العلمية،بيروت، لبنان.
💠 البدایہ والنہایہ میں:
بؔیہقیؒ کی تحقیق سے •علامہ حافظ ابن کثیر دمشقیؒ• نے بہی اس روایت کو  «البدایہ والنہایہ» میں ذکر فرمایا ھے:
* نام کتاب: البداية والنهاية
* نام مؤلف: حافظ ابن كثيرؒ
* جلد: 1
* صفحہ: 81
* طبع: مكتبة المعارف، بيروت، لبنان.
🔹 خلاصة:
یہ روایت البدیہ والنہایة، مستدرک حاکم وغیرہ میں مذکور ہے، حاکم نے اس کے بارے میں لکھا کہ اس حدیث کی سند صحیح ہے؛ لیکن علامہ ذہبی نے اس پر تعلیق کرتے ہوئے اسے ”موضوع“ قرار دیا، نیز دیگر حضرات نے بھی اس روایت کی تضعیف کی ہے، اس لئے یہ قابل اعتماد نہیں ہے.
🌷دعا میں وسیلہ لینا🌷
دعا میں کسی نبی, ولی, یا نیک عمل کا وسیلہ لینا یعنی  کسی نبی یا ولی کے واسطے سے دعا کریں اور یہ کہیں اے اللہ فلاں بندے یا فلاں نبی کے طفیل میری دعا قبول فرما یہ جائز ہے اور اسکا حدیث صحیحہ سے ثبوت بہی ھے۔
اس سلسلے میں سب سے صریح دلیل حضرت عثمان بن حنیف کی روایت ہے جسے ترمذی نے اپنی ” سنن “ میں اوربيهقي نے ”دلائل النبوة“ میں روایت کی ہے، ترمذی کی روایت کا حاصل یہ ہے کہ عثمان بن حنیف فرماتے ہیں کہ ایک نابینا صحابی تھے انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوکر عرض کیا کہ آپ دعا کردیجئے کہ میری بینائی ٹھیک ہوجائے تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہاری مرضی ہوتو دعا کردوں اور اگر چاہو تو صبر اختیار کرو اور صبر تمہارے لئے زیادہ بہتر ہے تو حضرت عثمان بن حنیف نے فرمایا کہ اے اللہ کے رسول! آپ دعا ہی کردیجئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اچھی طرح وضو کرو اور یہ دعا کرو:
 اللہم إنی أسئلک وأتوجہ إلیک بنبیک محمد نبي الرحمة إني توجہت بک إلی ربي في حاجتي ہذہ لتقضي لي، اللہم فشفعہ فيّ۔
 یعنی اے اللہ! میں آپ سے سوال کرتا ہوں اور آپ کی طرف آپ کے نبی رحمت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلے سے متوجہ ہوتا ہوں، (اے نبی) میں آپ کے توسل سے اپنے رب کی طرف متوجہ ہوا؛ تاکہ میری اس ضرورت کو پورا کردیا جائے، اے اللہ! تو میرے حق میں ان کی شفارش قبول فرما۔
+ نام کتاب : سنن الترمذي
+ نام محدث: ابوعيسي الترمذيؒ
+ جلد: 5
+ صفحة:  536
+ رقم: 3578
+ درجة: صحيح
+ طبع: دارالغرب الاسلامي، بيروت، لبنان.
¤ دلائل النبوة
المصدر: دلائل النبوة
المحدث: بيهقيؒ
المجلد: 6
الصفحة: 166
الطبع: دارالكتب العلمية، بيروت، لبنان.
💎 بخاری میں وسیلہ کا ثبوت:
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا معمول تھا کہ جب قحط ہوتا تو حضرت عباس رضی اللہ عنہ کے توسل سے دعا مانگتے اورکہتے:
اللہم انا نتوسل إلیک بعمّ نبیّنا فاسقنا فیسقون.
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأَنْصَارِيُّ، قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُثَنَّى، عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ـ رضى الله عنه ـ كَانَ إِذَا قَحَطُوا اسْتَسْقَى بِالْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَقَالَ اللَّهُمَّ إِنَّا كُنَّا نَتَوَسَّلُ إِلَيْكَ بِنَبِيِّنَا فَتَسْقِينَا وَإِنَّا نَتَوَسَّلُ إِلَيْكَ بِعَمِّ نَبِيِّنَا فَاسْقِنَا‏.‏ قَالَ فَيُسْقَوْنَ‏.‏
٭ نام كتاب:  صحيح البخاري
٭ جلد:1
٭ صفحة: 1009/،274
٭ حديث نمبر: 1010/3710
٭ طبع: الطاف اينڈ سنز، کراچی، پاکستان.
••• حاصل بحث •••
حضرت آدم علیہ السلام کی اپنے بیٹے کو وصیت والی روایت غیرمستند ھے. نیز آدم کا حضور پاک کا توسل لینا بھی معتبر سند سے ثابت نہیں؛ البتہ نفس توسل کا ثبوت احادیث صحیحہ سے ملتا ھے۔
وﷲ تعالی اعلم
✍🏻...کتبہ: محمد عدنان وقار صؔدیقی
۱۱ دسمبر، ؁ء۲۰۱۹ #S_A_Sagar
https://mastooraat.blogspot.com/2021/12/blog-post.html

Monday, November 22, 2021

تعویذ دینے کو ’’روحانی علاج‘‘ کا نام دینا دھوکادہی ہے

تعویذ دینے 
کو ’’روحانی علاج‘‘ 
کا نام دینا دھوکادہی ہے

تعویذ دینا تقوی کی علامت نہیں اور نہ ان کاموں میں زیادہ منہمک ہونا چاہئے، تعویذ کرنا نہ عبادت نہ ثواب، تعویذ کو اپنا مشغلہ بنانا خلاف سنت ہے. عاملین کیلئے شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ العالی کے قیمتی فرمودات)
انتخاب: استاد محترم مولانا ساجد خان نقشبندی صاحب مدظلہ العالی
1️⃣. تعویذ دینا عالم ہونے اور متقی ہونے کی علامت نہیں:
دوسری طرف وہ لوگ ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ بس سارا دین ان تعویذ گنڈوں کے اندر منحصر ہے اور جو شخص تعویذ گنڈا کرتا ہے وہ بہت بڑا عالم ہے وہ بہت بڑا نیک آدمی ہے، متقی پرہیزگار ہے، اسی کی تقلید کرنی چاہئے، اس کا معتقد ہونا چاہئے، اور جوشخص تعویذ گنڈا نہیں کرتا یا جس کو تعویذ گنڈا کرنا نہیں آتا اس کے بارے میں سمجھتے ہیں کہ اس کو دین کا علم ہی نہیں۔ بہت لوگ میری طرف رجوع کرتے ہیں کہ فلاں مقصد کیلئے تعویذدے دیجئے میں جب ان سے کہتا ہوں کہ مجھے تو تعویذ کرنا نہیں آتا تو وہ لوگ بہت حیران ہوتے ہیں، وہ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ جو اتنا بڑا دارالعلوم بناہوا ہے اس میں تعویذ گنڈے ہی سکھائے جاتے ہیں اور اس میں جو درس ہوتے ہیں وہ سب تعویذ اور جھاڑ پھونک کے ہوتے ہیں لہذا جس کو جھاڑ پھونک اور تعویذ گنڈا نہیں آتا وہ یہاں اپنا وقت ضائع کررہے ہیں اس لئے جو اصل کام یہاں پر سیکھنے کا تھا وہ تو اس نے سیکھا ہی نہیں 
2️⃣. تعویذ گنڈے میں انہماک مناسب نہیں:
ان لوگوں نے سارا دین تعویذ گنڈے میں سمجھ لیا ہے اور ان لوگوں کا خیال یہ ہے کہ دنیا کی کوئی غرض ایسی نہ ہو جس کا علاج کوئی تعویذ نہ ہو، چنانچہ ان کو ہر کام کیلئے تعویذ چاہئے فلاں کام نہیں ہورہا اس کیلئے کیا وظیفہ پڑھوں؟ فلاں کام کیلئے ایک تعویذ دے دیں، لیکن ہمارے اکابر نے اعتدال کو ملحوظ رکھا ہے کہ جس حد تک حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وسلم) نے عمل کیا، اس حد تک ان پر عمل کریں، یہ نہیں کہ دن رات آدمی یہی کام کرتا رہے، اور دین و دنیا کا ہر کام تعویذ گنڈے کے ذریعہ کرے، یہ بات غلط ہے. اگر یہ عمل ہوتا تو پھر سرکار دو عالم کو جہاد کرنے کی کیا ضرورت تھی، بس کافروں پر کوئی ایسی جھاڑ پھونک کرتے کہ وہ سب حضور (صلی اللہ علیہ وسلم) کے قدموں میں آکر ڈھیر ہوجاتے. آپ نے اس جھاڑ پھونک پر کبھی کبھی عمل بھی کیا لیکن اتنا غلو اور انہماک بھی نہیں کیا کہ ہر کام کیلئے تعویذ گنڈے استعمال کرے ۔
3️⃣. تعویذ کرنا نہ عبادت نہ ثواب:
یاد رکھئے جھاڑ پھونک کے ذریعہ علاج جائز ہے مگر یہ عبادت نہیں، قرآن کریم کی آیات کو اور قرآن کریم کی سورتوں کو اور اللہ تعالی کے ناموں کو اپنے کسی دنیوی مقصد کیلئے استعمال کرنا زیادہ سے زیادہ جائز ہے لیکن یہ کام عبادت نہیں اس میں ثواب نہیں جیسے آپ کو بخار آیا اور آپ نے دوا پی لی تو یہ دوا پینا جائز ہے لیکن دوا پینا عبادت نہیں بلکہ ایک مباح کام ہے ۔۔۔
4️⃣. تعویذ کرنے کو اپنا مشغلہ بنالینا: 
لہذا اگر کسی شخص کو ساری عمر جھاڑ پھونک کا طریقہ نہ آئے، تعویذ لکھنے کا طریقہ نہ آئے لیکن وہ براہ راست اللہ سے دعا کرے تو یقینا اس کا یہ عمل تعویذ اور جھاڑ پھونک سے بدرجہا افضل اور بہتر ہے، لہذا ہر وقت تعویذ گنڈے میں لگے رہنا یہ عمل سنت کے مطابق نہیں ۔۔۔ لیکن ہر وقت اس میں انہماک اور غلو کرنا اور اس کو اپنا مشغلہ بنالینا کسی طرح بھی درست نہیں ۔
5️⃣. روحانی علاج کیا ہے؟
اب لوگوں نے یہ تعویذ گنڈے، یہ عملیات یہ وظیفے اور جھاڑ پھونک ان کا نام رکھ لیا ہے ’’روحانی علاج ‘‘ حالانکہ یہ بڑے مغالطے اور دھوکے میں ڈالنے والانام ہے اس لئے کہ روحانی علاج تو دراصل انسان کے اخلاق کی اصلاح کا نام تھا اس کے ظاہری اعمال کی اصلاح اور اس کے باطن کے اعمال کی اصلاح کا نام تھا۔ یہ اصل میں ’’روحانی علاج ‘‘ تھا. مثلا ایک شخص کے اندر تکبر ہے اب یہ تکبر کیسے زائل؟ یا مثلا حسد پیدا ہوگیا، یہ کیسے زائل ہو، یا مثلا بغض پیدا ہوگیا وہ کیسے زائل ہو؟ حقیقت میں اس کا نام روحانی علاج ہے لیکن آج اس تعویذ گنڈے کے علاج کا نام روحانی علاج رکھ دیا ہے جو بڑے مغالطے والا عمل ہے۔
6️⃣. صرف تعویذ دینے سے پیر بن جانا:
اور اگر کسی شخص کا تعویذ گنڈا جھاڑ پھونک اللہ تعالی کے فضل و کرم سے کامیاب ہوگیا تو اس شخص کے متقی اور پرہیز گار ہونے کی دلیل نہیں، اور نہ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ یہ شخص دینی اعتبارسے مقتدی بن گیا ہے وہ تو اللہ تعالی نے الفاط میں تاثیر رکھ دی ہے جو شخص بھی اس کو پڑھے گا تاثیر حاصل ہوجائے گی یہ بات اس لئے بتادی کہ بعض اوقات لوگ یہ دیکھ کر کہ اس کے تعویذ بڑے کارگر ہوتے ہیں اس کی جھاڑ پھونک بڑی کامیاب ہوتی ہے اس کو ’’پیر صاحب‘‘ بنالیتے ہیں اور اس کو اپنا مقتدی قرار دیتے ہیں چاہے اس شخص کی زندگی شریعت کے احکام کے خلاف ہو چاہے اس کی زندگی سنت کے مطابق نہ ہو اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اس کی اتباع کرنے والا بھی خلاف شرع امور کا ارتکاب کرتے ہیں.
👈 (ماخوذ اصلاحی خطاب جلد ۱۵ عنوان بیان: تعویذ گنڈے اور جھاڑ پھونک) (نقلہ: #ایس_اے_ساگر)
https://mastooraat.blogspot.com/2021/11/blog-post_62.html

جمعہ کے دن کے فضائل اور اعمال

جمعہ کے دن کے فضائل اور اعمال
جمعہ سب سے بہترین دن ہے۔ (مسلم: 854)
جمعہ سب سے افضل دن ہے۔ (نسائی: 1284) (ترمذی: 3339)
جمعہ تمام دِنوں کا سردار ہے۔ (ابن ماجہ: 1084)
جمعہ سب سے زیادہ عظمت والا دن ہے۔ (ابن ماجہ: 1084)
جمعہ کے دن فرشتے حاضر ہوتے ہیں. (ابن ماجہ: 1637)
جمعہ کی رات اور دن دونوں روشن و چمکدار ہیں۔ (شعب الایمان: 2772)
جمعہ کے دن مَرنے والا عذابِ قبر سے محفوظ رہتا ہے۔ (ترمذی: 1074)
جمعہ کے دن قبولیت کی گھڑی ہوتی ہے۔ (ترمذی: 3339)
جمعہ کا دن مسلمانوں کا عید کا دن ہے۔ (مؤطاء مالک: 452) (ابن ماجہ: 1098)
جمعہ کے دن کی اللہ تعالیٰ نے قسم کھائی ہے۔ (سورۃ البروج) (ترمذی: 3339)
جمعہ کے دن جہنم کو دہکایا نہیں جاتا. (ابوداؤد: 1083)
جمعہ کا سلامتی کے ساتھ گزر جانا ہفتہ بھر کی سلامتی کا ذریعہ ہے۔ (شعب الایمان: 3434)
جمعہ کا دن اِس اُمّت کیلئے اہلِ کتاب کے مقابلے میں عطیہ خداوندی ہے۔ (مسلم: 855)
جمعہ کا دن مغفرت کا دن ہے۔ (طبرانی اوسط: 4817)
جمعہ کے دن اَعمال کا اجر بڑھادیا جاتا ہے۔ (طبرانی اوسط: 7895)
پہلا عمل:  جمعہ کے دن صبح کی نماز سے پہلے اِستغفار کرنا
 دوسراعمل: جمعہ کے دن صبح کی نماز کا خصوصی اہتمام
تیسرا عمل: جمعہ کے دن فجر میں سورۂ سجدہ اور سورۂ دھر پڑھنا
چوتھا عمل: جمعہ کے دن اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے بچنا
پانچواں عمل: جمعہ کے دن غسل کرنا
چھٹاعمل: مسواک کرنا
ساتواں عمل: اچھے کپڑے پہننا
آٹھواں عمل: عمامہ باندھنا
نواں عمل: خوشبو لگانا
دسواں عمل: ناخن اور مونچھیں کاٹنا
گیارہواں عمل: جسم کے زائد بالوں کی صفائی
بارہواں عمل: جمعہ کیلئے جلدی جانا
تیرہواں عمل: اَذان کے بعد خرید و فروخت ترک کردینا
چودہواں عمل: جمعہ کیلئے سکون اور وقار کے ساتھ جانا
پندرہواں عمل: جمعہ کے دن مسجد میں داخل ہونے کی دُعاء
سولہواں عمل: صلاۃ التسبیح پڑھنا
سترہواں عمل: جمعہ کی نماز پڑھنا
اٹھارہواں عمل: جمعہ کی نماز اوّل وقت میں پڑھنا
اُنیسواں عمل: جمعہ کی نماز اور خطبہ کے آداب کو ملحوظ رکھنا
بیسواں عمل: جمعہ کی نماز کے بعد کے اَوراد و اَذکار پڑھنا
اکیسواں عمل: سات جنّت میں لےجانے والے اَعمال
بائیسواں عمل: سورۃ الکہف پڑھنا
تئیسواں عمل: جمعہ کے دن سورۂ ھود پڑھنا
چوبیسواں عمل: جمعہ کے دن سورۂآلِ عمران پڑھنا
پچیسواں عمل: جمعہ کے دن سورۂ یٰسٓ پڑھنا
چھبیسواں عمل: جمعہ کی شب یا دن میں سورۂ دخان پڑھنا
ستائیسواں عمل: جمعہ کے دن درود شریف کی کثرت کرنا
اٹھائیسواں عمل: جمعہ کے دن ذکر کی کثرت کرنا
انتیسواں عمل: جمعہ کے دن دُعاء کی کثرت کرنا
مستفاد از باقیات صالحات
مفتی منور ابن مصلح الدین شیخ بھاٹاباڑی. دارالافتاء بھاٹاباری. دینی مقالات. مجلس الفتاویٰ 
Mufti Munawwar Bhatabari 
Mufti Munawwar Bhatabari  مفتی منور بھاٹاباری. (صححہ: #ایس_اے_ساگر)
https://mastooraat.blogspot.com/2021/11/blog-post_20.html

سکھر میں صحابہ کرام کی قبریں

تنبیہات 
سلسلہ نمبر 349
🔘سکھر میں صحابہ کرام کی قبریں

سوال: مفتی عبدالباقی اخونزادہ صاحب یہ بات درست ہے؟ سکھر سے کچھ کلومیٹر کے فاصلہ پر محبوب گوٹھ میں واقع تین صحابہ کرام ,حضرت عمرو بن عبسہ رضی اللّٰہ عنہ, حضرت عمرو بن اخطب رضی اللّٰہ عنہ اور حضرت معاذ بن عبداللّٰہ جہنی رضی اللّٰہ عنہ کے مرقد مبارک پر جانا نصیب ہوا الحَمْدُ ِلله
مولانا شفیق الرحمان صاحب کراچی
مدیر جامعہ صدیقیہ
🛑الجواب باسمہ تعالی:
اللہ رب العزت نے اس امت پر ایک عظیم الشان احسان یہ فرمایا کہ اس کی تاریخ محفوظ ہے، 
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی تعداد بلامبالغہ ہزاروں میں ہے، لیکن قبروں کے متعلق اگر تحقیق کی جائے تو بمشکل چند ہزار صحابہ کرام (رضوان اللہ علیہم اجمعین) کی قبروں کے بارے میں یقیناً کہا جائے گا کہ یہ ان کی قبر ہے، ورنہ تو وہ پھیل گئے، اور رہتی دنیا کیلئے نمونہ بن گئے کہ قربانی ایسی ہوتی ہے، 
البتہ جن حضرات کی تاریخ مل سکی، اسماء الرجال کے علماء نے ولادت، وفیات اور مقام دفن تک کو محفوظ رکھا، لہذا جب بھی کوئی شخص کسی مقام کے بارے میں یا شخصیت کے بارے میں کوئی دعویٰ کرتا ہے، تو اس سے اس دعویٰ کی صداقت پر دلیل اور حوالہ مانگا جاتا ہے، اگر تاریخ اس دعوی کی صداقت کرے تو ٹھیک ہے، اور اگر نہیں، تو محض اندازے، تخمینہ یا کسی شخصیت کے مراقبے سے نہ کوئی تاریخ ثابت ہوسکتی ہے نا ہی کسی قبر کو کسی بزرگ یا صحابی کی قبر قرار دیا جاسکتا ہے، 
• عمرو بن عبسہ کی قبر کا دعوی:
سکھر میں یہ دعوے کیا جاتا ہے کہ عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ کی قبر تو یقینی ہے باقی دونوں قبروں کے بارے میں یقین نہیں، 
عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ ایک مشہور صحابی ہیں، جن کا تذکرہ باقاعدہ ملتا ہے، ان کی وفات کی جگہ بھی بعض کتب میں منقول ہے، لیکن وہ سکھر آئے ہیں، یہاں مدفون ہیں، ایسا تذکرہ کسی بھی کتاب میں موجود نہیں. 
•عمرو بن عبسہ شام میں انتقال کرگئے:
ابن حبان نے الثقات میں لکھا ہے عمرو بن عبسہ بلکل ابتدا میں مسلمان ہوئے تھے شائد چوتھے مسلمان تھے، لیکن آپ علیہ السلام نے ان کو اپنی قوم میں رہنے کا حکم دیا، اور پھر یہ فتح مکہ سے قبل مدینہ منورہ آئے اور وہیں رہے، آپ علیہ السلام کے انتقال کے بعد شام تشریف لے گئے اور وہیں انتقال ہوا.
"عَمْرو بْن عبسة أَبُو نجيح السّلمِيّ جَاءَ إِلَى النَّبِي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أول الْإِسْلَام فَأسلم وَاسْتَأْذَنَ النَّبِي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمكْث مَعَه أَو اللحوق بقَوْمه فَأذن لَهُ بِالرُّجُوعِ إِلَى قومه فَخرج ثمَّ أَتَى النَّبِي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قبل فتح مَكَّة فسكن الشَّام وَبهَا مَاتَ يُقَال إِنَّه رَابِع الْإِسْلَام وَقدم على رَسُول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بعد الْحُدَيْبِيَة
ابن حبان الثقات
ابن سعد طبقات کبری میں لکھتے ہیں کہ عمرو بن عبسہ آپ علیہ السلام کے پاس مدینہ منورہ حاضر ہوئے، اور وہیں رہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے انتقال کے بعد شام تشریف لے گئے اور وہیں رہے اور وہیں انتقال ہوا.
"ثُمَّ قَدِمَ عَلَى رَسُول اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدَ ذَلِكَ الْمَدِينَةَ فَصَحِبَهُ وَسَمِعَ مِنْهُ وَرَوَى عَنْهُ. ثُمَّ خَرَجَ بَعْدَ وَفَاةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إلى الشَّامِ فَنَزَلَهَا إِلَى أَنْ مَاتَ بِهَا."
 ابن سعد الطبقات الکبری
•عمرو بن عبسہ حمص میں انتقال ہوا:
ذہبی نے سیر اعلام النبلاء میں حاکم کا قول نقل کیا ہے کہ عمرو بن عبسہ شام میں رہے، اور یہ کہا جاتا ہے کہ ان کا انتقال حمص میں ہوا، اور ان کا نزول حمص یقینی ہے،
وقال الحَاكِمُ أَبُو أَحْمَدَ: قد سكن عَمْرو بن عَبَسة الشام، ويقال: إنه مات بحمص. "نزل عمرو حمص باتفاق."
(< جـ4/ص 545>) سیر اعلام النبلاء
امام ابن حجر کہتے ہیں کہ غالبا ان کا انتقال حضرت عثمان کے دور میں ہوا، کیونکہ فتنے کے دور میں ان کا کوئی تذکرہ نہیں، اور نہ ہی دور معاویہ رضی اللہ عنہ میں ان کا تذکرہ ملتا ہے.
"ابن حجر: وأظنه مات في أواخر خلافة عثمان، فإني لم أر له ذكراً في الفتنة ولا في خلافة معاوية. [4] 
"كتاب الاستيعاب (ص 492)، رقم (1748)، الإصابة (ص 984)، رقم (6772).
حمص میں مدفون صحابہ کرام (رضوان اللہ علیہم اجمعین) کی قبروں پر لکھی گئی کتاب میں عمرو بن عبسہ کو مدفون حمص لکھا گیا ہے.
توفي في مدينة حمص
^ "مقامات وأضرحة الصحابة في حمص...
•عمرو بن أخطب رضی اللہ عنہ
یہ خزرج قبیلے کے صغار صحابہ میں سے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مختلف غزوات میں شریک ہوئے، آپ علیہ السلام نے ان کے سر پر پیار سے ہاتھ پھیرا تھا، یہ سو سال سے زائد عمر تک زندہ رہے، اور ان کے سر اور داڑھی میں چند بال ہی سفید تھے، 
"ابوزَيْد الأَنْصَارِيّ. هو مشهور بكنيته، يقال:
إنه من بني الْحَارِث بْن الخزرج، غزا مع رَسُول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غزوات، ومسح رَسُول اللَّهِ صَلَّى الله عليه وسلم على رأسه، ودعا له بالجمال، فيقال: إنه بلغ مائة سنة ونيفا، وما فِي رأسه ولحيته إلا نبذ من شعر أبيض، هو جدّ عزرة ابن ثَابِت. 
امام ذہبی کہتے ہیں کہ ان کا انتقال عبدالملک بن مروان کے زمانے میں ہوا، جبکہ ابن کثیر نے ان کو 71 میں انتقال ہونے والوں میں ذکر کیا.
"توفي في عهد عبدالملك بن مروان، وذكره ابن كثير الدمشقي في البداية والنهاية في وفيات سنة 71 هـ
سیر اعلام النبلاء 
احادیث کی تحقیق کرنے والے ایک ادارے کی تحقیق کے مطابق ان کی رہائش بصرہ میں تھی اور انتقال بھی وہیں ہوا.
"الأسم: عمرو بن أخطب بن رفاعة بن محمود بن بشر بن عبدالله بن الضيف بن أحمر بن عدي بن ثعلبة بن حارثة بن عمرو بن عامر
الشهرة: عمرو بن أخطب الأنصاري , الكنيه: أبوزيد
النسب : الأنصاري, البصري
الرتبة : صحابي
عاش في : البصرة
مات في : البصرة
توفي عام : 80"
▫️تاریخی نکتہ:
سکھر کی فتح محمد بن قاسم کے ہاتھوں ہوئی، یہ ولید بن عبدالملک کا زمانہ تھا، 
ملاحظہ فرمائیں. 
"دس رمضان المبارک 92ہجری مطابق 28اکتوبر 711ء کا دن تھا کہ اروڈ نزد روہڑی ضلع سکھر کے مقام پر راجہ داہر کو ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا اور یہاں اسلامی سلطنت کی بنیاد پڑی"
جبکہ عمرو بن أخطب رضی اللہ عنہ کا انتقال عبدالملک بن مروان کے زمانے میں ہی ہوچکا تھا، جبکہ ابن کثیر نے ان کی وفات فتح سکھر سے تقریباً اکیس سال قبل بیان کی ہے، تو پھر کیسے ان کی قبر محبوب گوٹھ میں بن گئی. 
•معاذ بن عبداللّٰہ الجہنی
تیسری قبر کے بارے میں دعوے ہے کہ یہ صحابی معاذ بن عبداللّٰہ جہنی کی ہے، 
سب سے پہلی بات کہ اس نام کا کوئی جہنی صحابی ہی نہیں، جہینہ قبیلے کے تقریباً 107 صحابہ کرام کے نام محفوظ ہیں، جن میں ان کا نام شامل نہیں، البتہ ان کے والد کا نام موجود ہے،
        یہ تابعی ہیں
ان کی وفات کا سال 118 ہجری بتایا جاتا ہے، ان کی زندگی مدینہ منورہ میں ہی گزری، البتہ دفن کا مقام معلوم نہیں، 
: مُعَاذُ بنُ عَبْدِاللهِ ابن خُبَيْبْ الجُهني
لَقِيَ ابْنَ عَبَّاسٍ وَرَوَى عَنْهُ.
(وَمَاتَ قَدِيمًا{ توفي سنة ثماني عشرة ومائة}. وَكَانَ قَلِيلَ، الْحَدِيثِ).
"قُلْتُ: هو معروف مِنْ رواية معاذ بن عبدالله بن حبيب الجهني، عن أبيه. واسم الجهني خبيب. بالمعجمة مصغّر. فالله أعلم.)) الإصابة في تمييز الصحابة."
 "الأسم: معاذ بن عبد الله بن خبيب
الشهرة: معاذ بن عبد الله الجهني
النسب: المدني, الجهني
الرتبة: ثقة
عاش في: المدينة
توفي عام: 118"
        🔘 خلاصہ کلام:
تاریخ صرف اس لئے بیان کی جاتی ہے کہ کسی بھی دعوے کی صداقت کو پرکھا جاسکے.
ان قبور کے بارے میں جو دعوے ہے، اس دعوے کی کوئی مضبوط دلیل نہیں، جبکہ مضبوط مورخین کے اقوال اور کتابیں ان دعوؤں کو درست قرار نہیں دیتی، ہماری تحقیق کے مطابق سوائے سنی سنائی باتوں کے اور کوئی ایسی دلیل نہیں کہ ان قبروں کو صحابہ کرام کی قبریں قرار دیا جائے، 
لہذا یہی کہا جائے گا کہ یہ تینوں قبریں جن حضرات کی طرف منسوب ہیں، یہ ان حضرات کی قبریں نہیں ہوسکتی.
《واللہ اعلم بالصواب》(کتبه: عبدالباقی اخونزادہ) (صححہ: #ایس_اے_ساگر)

اے اللہ! میرے اور میرے گناہوں کے درمیان اتنی دوری کر جتنی مشرق اور مغرب میں ہے

اے اللہ! میرے اور میرے گناہوں کے درمیان اتنی دوری کر جتنی مشرق اور مغرب میں ہے 

قَالَ حَدَّثَنَا أَبُوهُرَيْرَةَ، قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَسْكُتُ بَيْنَ التَّكْبِيرِ وَبَيْنَ الْقِرَاءَةِ إِسْكَاتَةً ـ قَالَ أَحْسِبُهُ قَالَ هُنَيَّةً ـ فَقُلْتُ بِأَبِي وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِسْكَاتُكَ بَيْنَ التَّكْبِيرِ وَالْقِرَاءَةِ مَا تَقُولُ قَالَ: ‏"‏أَقُولُ اللَّهُمَّ بَاعِدْ بَيْنِي وَبَيْنَ خَطَايَاىَ كَمَا بَاعَدْتَ بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ، اللَّهُمَّ نَقِّنِي مِنَ الْخَطَايَا كَمَا يُنَقَّى الثَّوْبُ الأَبْيَضُ مِنَ الدَّنَسِ، اللَّهُمَّ اغْسِلْ خَطَايَاىَ بِالْمَاءِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ"‏‏.‏

=====================

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا، انھوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تکبیر تحریمہ اور قرآت کے درمیان تھوڑی دیر چپ رہتے تھے۔ ابوزرعہ نے کہا میں سمجھتا ہوں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے یوں کہا یا رسول اللہ! آپ پر میرے ماں باپ فدا ہوں۔ آپ اس تکبیر اور قرآت کے درمیان کی خاموشی کے بیچ میں کیا پڑھتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں پڑھتا ہوں: 

«اللَّهُمَّ بَاعِدْ بَيْنِي وَبَيْنَ خَطَايَاىَ كَمَا بَاعَدْتَ بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ، اللَّهُمَّ نَقِّنِي مِنَ الْخَطَايَا كَمَا يُنَقَّى الثَّوْبُ الأَبْيَضُ مِنَ الدَّنَسِ، اللَّهُمَّ اغْسِلْ خَطَايَاىَ بِالْمَاءِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ» 

اے اللہ! میرے اور میرے گناہوں کے درمیان اتنی دوری کر جتنی مشرق اور مغرب میں ہے۔ اے اللہ! مجھے گناہوں سے اس طرح پاک کر جیسے سفید کپڑا میل سے پاک ہوتا ہے۔ اے اللہ! میرے گناہوں کو پانی، برف اور اولے سے دھو ڈال! (صححہ: #ایس_اے_ساگر)

---------------------------

Narrated Abu Huraira:

Allah's Messenger (ﷺ) used to keep silent between the Takbir and the recitation of Qur'an and that interval of silence used to be a short one. I said to the Prophet (ﷺ) "May my parents be sacrificed for you! What do you say in the pause between Takbir and recitation?" The Prophet (ﷺ) said, "I say, 'Allahumma, baa`id baini wa baina khatayaya kama baa`adta baina l-mashriqi wa l-maghrib. Allahumma, naqqini min khatayaya kama yunaqqa th-thawbu l-abyadu mina d-danas. Allahumma, ighsil khatayaya bi l-maa'i wa th-thalji wa l-barad (O Allah! Set me apart from my sins (faults) as the East and West are set apart from each other and clean me from sins as a white garment is cleaned of dirt (after thorough washing). O Allah! Wash off my sins with water, snow and hail.)" Reference : Sahih al-Bukhari 744. (صححہ: #ایس_اے_ساگر)

https://mastooraat.blogspot.com/2021/11/blog-post_22.html