Wednesday, October 24, 2018

غیرمسلم یا شیعہ کے انتقال پر ’’إنا لله و إنا إلیہ راجعون‘‘ پڑھنا

[۱] غیرمسلم یا شیعہ کے انتقال پر ’’إنا لله و إنا إلیہ راجعون‘‘ پڑھنا 

۱۰۶۶- سوال: کسی غیرمسلم یاشیعہ کے انتقال کی خبر سن کر ’’انا لله وانا الیہ راجعون ‘‘ پڑھنا کیسا ہے؟

الجواب حامداً ومصلیا:
غیرمسلم کے انتقال پر، نیز شیعہ کے انتقال پر- جب کہ اس کے عقائد کفریہ ہوں- ’’انا لله الخ ‘‘ پڑھنا درست نہیں ہے۔(۱)
فقط، واللہ اعلم بالصواب۔
[۲] غیرمسلم کے جنازے کو دیکھ کر کھڑا ہونا اور استرجاع پڑھنا
۱۰۶۷- سوال:
کسی غیرمسلم کے جنازے کو دیکھ کرکھڑے ہوسکتے ہیں یا نہیں؟ نیز ’’إناللہ وإناإلیہ راجعون‘‘ پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟
مشتاق علی عبداللہ- ممبئی 
------------------------------
(۱) کافر و شیعہ کی موت کی خبر سننے پر الحمد للہ پڑھنا چاہئے؛ کہ اس کے شرک و کفر کی اور عقائد باطلہ سے اللہ تعالیٰ نے زمین کوپاک کردیا: قال اللہ تعالیٰ:فَاِذَا اسْتَوَيْتَ اَنْتَ وَمَنْ مَّعَكَ عَلَي الْفُلْكِ فَقُلِ الْـحَمْدُ لِلہِ الَّذِيْ نَجّٰىنَا مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِـمِيْنَ۝۲۸(۲۳- المومنون:۲۸)
قال الآلوسي:فإن الحمد على الإنجاء منهم متضمن للحمد على إهلاكهم، وإنما قيل ما ذكر ولم يقل فقل الحمد لله الذي أهلك القوم الظالمين لأن نعمة الإنجاء أتم، وقال الخفاجي: إن في ذلك إشارة إلى أنه لا ينبغي المسرة بمصيبة أحد ولو عدوا من حيث كونها مصيبة له بل لما تضمنته من السلامة من ضرره أو تطهير الأرض من وسخ شركه وإضلاله.ــــــــــــــ وأنت تعلم أن الحمد هنا رديف الشكر فإذا خص بالنعمة الواصلة إلى الشاكر لا يصح أن يتعلق بالمصيبة من حيث إنها مصيبة وهو ظاهر، وفي أمره عليه السلام بالحمد على نجاة أتباعه إلى أنه نعمة عليه أيضا. (روح المعاني في تفسير القرآن العظيم والسبع المثاني-شهاب الدين محمود بن عبد اللہ الحسيني الألوسي (م:۱۲۷۰هـ): ۹؍۲۳۰، ت: علي عبد الباري عطية،ط: دار الكتب العلمية - بيروت)
الجواب حامدا و مصلیا:
کافر اور یہودی کے جنازے کو دیکھ کر آپ ﷺ (پہلے) کھڑے ہوجاتے تھے۔(۱) لیکن بعد میں آپ نےاس معمول کو ترک فرمادیا تھا۔(مرقات شرح مشکوۃ)[۲] اس لیے کھڑا ہونا اور مذکورہ دعاء
------------------------------
(۱)عن جابر بن عبد اللہ رضي اللہ عنهما، قال: مر بنا جنازة، فقام لها النبي صلى اللہ عليه وسلم وقمنا به، فقلنا: يا رسول اللہ إنها جنازة يهودي، قال: إذا رأيتم الجنازة، فقوموا.(صحیح البخاري:۱؍۱۷۵، رقم الحدیث:۱۳۱۱، کتاب الجنائز، باب من قام لجنازة يهودي،ط: دیوبند)
ٍ…عبد الرحمن بن أبي ليلى، قال: كان سهل بن حنيف، وقيس بن سعد قاعدين بالقادسية، فمروا عليهما بجنازة، فقاما، فقيل لهما إنها من أهل الأرض أي من أهل الذمة، فقالا: إن النبي صلى اللہ عليه وسلم مرت به جنازة فقام، فقيل له: إنها جنازة يهودي، فقال: أليست نفسا.(المصدر السابق، رقم الحدیث:۱۳۱۲)
عن جابر بن عبد اللہ، قال: مرت جنازة، فقام لها رسول اللہ صلى اللہ عليه وسلم، وقمنا معه فقلنا: يا رسول اللہ، إنها يهودية، فقال: إن الموت فزع، فإذا رأيتم الجنازة فقوموا. (الصحیح لمسلم:۱؍۳۱۰، رقم الحدیث:۷۸- ۹۶۰، کتاب الجنائز، باب القيام للجنازة،ط: دیوبند)
[۲] عن جعفر بن محمد، عن أبيه، أن الحسن بن علي كان جالسا فمر عليه بجنازة، فقام الناس حتى جاوزت الجنازة، فقال الحسن: إنما مر بجنازة يهودي وكان رسول اللہ صلى اللہ عليه وسلم على طريقها جالسا، فكره أن تعلو رأسه جنازة يهودي، فقام». (المجتبى من السنن = السنن الصغرى للنسائي- أبو عبد الرحمن أحمد بن شعيب بن علي الخراساني، النسائي (م:۳۰۳هـ):۴؍۴۷، رقم الحدیث:۱۹۲۷،کتاب الجنائز، الرخصة في ترك القيام،ت: عبد الفتاح أبو غدة،ط: مكتب المطبوعات الإسلامية - حلب)
قال الملا علي القاري(م:۱۰۱۴ھـ):(فقام الناس) أي: بعضهم الذين لم يبلغهم النسخ، أو كانوا قائلين بالاستحباب أو الجواز. (حتى جاوزت) أي: تعدت. (الجنازة) من مقابلتهم. (فقال الحسن: إنما مر بجنازة يهودي وكان رسول اللہ صلى اللہ عليه وسلم على طريقها جالسا وكره أن تعلو رأسه جنازة اليهودي) إيماء إلى أن الإسلام يعلو ولا يعلى عليه.(فقام) أي: عن الطريق لهذا، وهذا إنكار منه رضي اللہ عنه على قيام الناس للجنازة، عكس ما سبق منه من الإنكار على ابن عباس على عدم القيام، ولعل هذا متأخر فيكون بعد تفحصه المسألة وتقررها عنده أن قيامه صلى اللہ عليه وسلم إنما كان لهذه العلة ؛ لأنه اختلفت علل القيام فجعلت تارة للفزع، وأخرى كرامة للملائكة، وأخرى كراهية رفعة جنازة اليهودي على رأسه صلى اللہ عليه وسلم، والأخرى لم تعتبر شيئا من ذلك لاختلاف المقامات، ويمكن جمع العلل بمعلول واحد، إذ العمل بالنيات، أو كان إنكاره على ابن عباس لأنه كان على الطريق، وإنكاره على الناس لأنهم لم يكونوا على الطريق، واللہ أعلم.(مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح:۳؍۱۲۱۲، رقم الحدیث: ۱۶۸۴،کتاب الجنائز،المشي بالجنازة والصلاة عليها،ط: دار الفكر)
فتاوی فلاحیہ جلد ٣
........
سوال: کیا کسی کافر کی موت کی خبر سن کر "انا للہ وانا إلیہ راجعون" کہنا چاہئے۔ اگر نہیں تو پھر کیا کرنا چاہئے؟ اگر کسی کافر کے ساتھ تعزیت کرنی ہو تو کیسے کریں؟
جواب: اسلم صورت یہ ہے کہ کچھ نہ پڑھے، خاموشی اختیار کرے اور اپنی آخرت کو یاد کرے، غیرمسلم کی تعزیت ان الفاظ میں کی جاسکتی ہے کہ "اللہ تمھیں اس سے بہتر عطا فرمائے اور تمھیں خیر کی توفیق دے."
جاء یہودي أو مجوسي مات ابن لہ أو قریب ینبغي أن یعزیہ ویقول: أخلفک اللہ علیک خیرًا منہ وأصلحک وکان معناہ أصلحکم اللہ بالإسلام یعنی رزقک الإسلام ورزقک ولدًا مسلمًا․ کفایة (شامي)
......
سوال: ہمارے پڑوس میں غیر مسلم لوگ بھی رہتے ہیں۔ آپس میں پڑوسی ہونے کی وجہ سے تعلقات بھی ہیں۔ جب ان کا کوئی آدمی فوت ہوجائے تو کیا ہم ان کی میت کو کندھا دے سکتے ہیں؟ اور جہاں وہ اپنی میت کو آگ سے جلاتے ہیں وہاں ان کے ساتھ جانا جائز ہے ؟ کیا ہم ان کے پاس تعزیت کیلئے جاسکتے ہیں؟ تعزیت میں ہم ان کو کیا کہیں؟
جواب: غیر مسلم پڑوسی کی عیادت یا تعزیت کے لیے جانا درست ہے او رتعزیت میں یہ الفاظ کہنا چاہئے کہ ”اللہ تعالی اس کا نعم البدل عطا فرمائے؛ “ البتہ میت کو کندھا دینا اور مرگھٹ تک جانا اور ان کے مذہبی امور میں شرکت جائز نہیں، اس سے بچنا چاہئے۔

No comments:

Post a Comment