Sunday, January 13, 2019

مختصر الدنيا في ستة أبيات جميلة

مختصر الدنيا في ستة أبيات جميلة
نأتي الي الدنيا ونحن سواسية / والطفل الملوك هنا كطفل الحاشية /
ونغادر الدنيا ونحن كما ترى / متشابهون على القبور حافية
أعمالنا تعلي و تخفف شأننا / وحسابنا بالحق يومةالغاشية
وجهنم تصلى نار حامية/
فاختر لنفسك ماىتحب وتبغي / ماةدام يومكةوالليالي باقية
وغدا مصرك لا ترجع بعدها / إما جنان الخلد وإما الهاوية
جزاكم الله كل خير
اللهم استرنا فوق الأرض وتحت الأرض ويوم العرض

(١) ہم سب دنیا میں آتے ہیں اس حال میں کہ ہم سب برابر ہیں، بادشاہوں کے بچے یہاں ایسا ہی ہے جیسے کہ بچے کا بچہ۔ یعنی کھلونا جس کی بچوں کی نظر میں ایک وقت تک حیثیت ہوتی ہے اس کے بعد کوئی حیثیت نہیں۔
(٢) اور ہم دنیا کو چھوڑ کر چلے جاتے ہیں، اس حال میں۔ جیساکہ تم دیکھتے ہو۔ کہ ایک دوسرے کے مثل ہوتے ہیں قبروں میں ننگا ہوکر۔۔
(٣) ہمارے اعمال اوپر اٹھتے ہیں جبکہ ہماری حالت کو وہ پست کردیگی، (یعنی مراد یہ ہیکہ ہم نافرمانی کرتے ہیں جسکی وجہ سے ہماری حالت کل قیامت میں خراب رہیگی اور ہم اصلاح سے غافل ہیں) جبکہ ہمارا حساب کل قیامت میں حق کے ساتھ ہوگا، یا یقیناً ہوگا۔
(٤) گوری گوری خوبصورت عورتیں ہوں گی، نہریں ہوں گی، بڑے بڑے محلات ہوں گے، (نیکو کار کے لئے) اور جہنم میں ڈالا جائے گا جبکہ وہ ایک دہکتی لپٹ مارتی ہوئی آگ ہے۔
(٥) پس تو اپنے لئے وہ پسند کر جو محبوب ہے، اور مطلوب ہے، (یعنی وہ نیکی جو شرعاً مطلوب ہے) جب تک تیرے دن ورات باقی ہیں (یعنی جتنے دن تمہاری سانس کے باقی ہیں)
(٦) کیونکہ کل تمہیں لوٹ کر جانا ہے جس کے بعد تمھاری واپسی نہیں ہوگی، (تمہارا ٹھکانا) یا تو ہمیشگی کے باغات ہوں گے یا جہنم کا گڑھا۔
اللہ ہماری حفاظت فرمائے دنیا اور آخرت کے فتنوں سے اور بچی کھچی زندگی کی قدر کی توفیق دے اور اپنی رحمت کی رضا میں گزارنے کی توفیق دے
أمین ثم آمین۔

No comments:

Post a Comment